21 اگست، 2007، 11:17 PM

صدر احمدی نژاد

پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی دوسروں کوبھی دی جائےگی

پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی دوسروں کوبھی دی جائےگی

جمہوری اسلامی ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد کا کہناہے کہ تہران پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی کے میدان میں اپنے کامیاب تجربات آئی اے ای اے کے رکن ملکوں کو دینے کے لئے تیار ہے

مہر خبررساں ایجنسی کے رپورٹ کے مطابق صدر جناب احمدی نژاد نے آج ایران کےشہراردبیل میں ٹکسٹائیل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایرانی عوام نے پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی کے میدان میں عظیم کامیابیاں حاصل کی ہیں اور اس میدان میں ہماری یہ کامیابیاں ان تمام انسانوں کےلئے ہے جو امن و صلح کے بارے میں فکر رکھتے ہیں اور جو قوموں کے آرام اور ترقی کےلئے کام کرتے ہیں ۔صدر احمدی نژاد نے کہا کہ جمہوری اسلامی ایران اپنی قوم کی استقامت ، نظام کی قیادت کی تدبیر اور اپنے جوان دانشمندوں اور سائنسدانوں کی سعی و کوشش کے ذریعے ایٹمی ٹیکنالوجی کی چوٹیوں تک پہنچ گیاہے اور ایران آج پرامن ایٹمی ٹیکنالوجی تیار کرنے والے ملکوں میں سے شمار ہوتا ہے انھوں نے کہا کہ آج دنیا بھی ایرانی عوام کو ایک اسی قوم کی حیثیت سے دیکھتی ہے جس کے پاس ایٹمی ٹیکنالوجی ہے ۔ جمہوری اسلامی ایران کے صدر نے کہا کہ ایرانی عوام کے اس راستے میں بڑی طاقتوں نے رکاوٹیں ڈالیں لیکن ہم ان تمام رکاوٹوں اور مشکلات سے گزرچکے ہیں جو بڑی طاقتوں نے بعض عالمی اداروں کا غلط استعمال کرتے ہوئے ہمارے راستوں میں کھڑی کی تھیں

News ID 538920

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha